Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

زینمیٹکس کے اجلاس منعقدہ پی سی میں ڈائریکٹرادارہئ تالیف وترجمہ کی شرکت

زینمیٹکس کے اجلاس منعقدہ پی سی میں ڈائریکٹرادارہئ تالیف وترجمہ کی شرکت


ریاضیات کے معروف استاد زین الآفاق صاحب کی دعوت پر ڈائریکٹرادارۂ تالیف وترجمہ ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے زینمیٹکس کے خصوصی اجلاس منعقدہ پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں شرکت کی۔۴۲/اگست کو منعقدہونے والے اس اجلاس میں قومی تعلیمی صورت حال پرغور کیاگیااور تعلیم کویکساں طورپر معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچنانے کی راہیں تلاش کی گئیں۔تقریب میں سابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود،ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر امجدثاقب،جناب احمد سایہ،ممتاز شاعرجناب انورمسعوداور ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز شاعر اوردانش ورجناب انورمسعودنے ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی علمی وادبی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں اردو ادب کا کولمبس قراردیا۔